بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی تو مذاکرات کیسے ہوں گے؟ بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان  نےکہا ہےکہ  مذاکرات کی بات  اگر 5  بڑوں تک آگئی ہے تو اسے ناں ہی سمجھا جائے۔

راولپنڈی میں  اڈیالاجیل داہگل ناکے پر میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان کا کہنا تھا کہ  پانچ بڑے نہ  تو ملاقات کرسکتے ہیں  اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، ملاقاتیں نہیں کرنے دی جاتیں تو مذاکرات کیسے ہوں گے؟ ہم ہر منگل کو آتے ہیں اور ملاقات کیے بغیر واپس چلے جاتے ہیں، ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقاتوں کو متنازع بنا کر بات کہاں سے آگے بڑھےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لوگوں کی بات پرپبلک میں کمنٹ نہیں کرتا، بھیک مانگنے کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، میرے کہنے کا مطلب تھا عدالت کے احکامات ہیں، جو لوگ حالات کی بہتری کے لیےکام کر رہے ہیں ان کی ستائش کرنی چاہیے، ایس او پیز ہیں، قوانین موجود ہیں، اس کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی،اگر عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں دی جاتی تو یہ بھیک ہی ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی کے سوا پی ٹی آئی کا کوئی اور چیئرمین نہیں، رانا ثنا نے 5  بڑوں کے بیٹھنےکی جو بات کہی اس کی وضاحت ہونی چاہیے، مذاکرات کی آفر یہ ہےکہ بانی کو کال کوٹھری میں چھوڑ کر آؤ ، ہمارے ساتھ چائے پیو ، بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی مکالمہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button