بدین:تیز رفتار کار بے قائو ہوکر کھائی میں جا گری، نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)تلہار ٹنڈوباگو روڈ پر تیز رفتار کار الٹ گئی کار میں سوار ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق 3 افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق تلہار کے قریب ٹنڈوباگو روڈ پر چانری اسٹاپ کے مقام پر ایک تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری حادثے کے نتیجے میں کار سوار ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کار میں سوار دیگر 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ ثاقب شیدی (ساکن ٹنڈوباگو) کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں کے نام وزیر ملاح، شہزاد ملاح اور ڈرائیور ظفراللہ جمانی بتائے جا رہے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی تلہار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمیوں کو تلہار اسپتال منتقل کیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



