وزیرآباد ،صاف ستھرا پنجاب کا بڑا یکشن:درجنوں آوارہ خارش زدہ کتے تلف، شہریوں کا وزیراعلیٰ کو خراجِ تحسین

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)صاف ستھرا پنجاب کی طرف سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع وزیرآبادسمیت دیگر علاقوں سے درجنوں کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا. تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے گردونواح میں احمد نگر چٹھہ،کلاسکے،جامکے چٹھہ سمیت دیگرعلاقوں میں صاف ستھرا پنجاب کی طرف سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے باقعدہ مہم کا آغاز کر دیا گیا جس میں خارش زدہ اور آوارہ کتوں کو زہر ڈالنے کے بعد ستھرا پنجاب کے ٹیمیں انکو تلف کرکہ شہری آبادی سے دور دراز پھینک کر آئیں گے مقامی آبادی کے مکینوں کے مطابق درجنوں آوارہ کتوں کے جھنڈ ساری رات گلیوں اور بازاروں میں گشت کرتے نظر آتے تھے اور بعض اوقات بچوں کو کاٹنے کے متعدد کیس سامنے آچکے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو کتا مار مہم پر شکریہ ادا کیا ہے



