کشمیراور فلسطین کلمۂ طیبہ کے رشتے میں بندھے ہیں، مودی اور نیتن یاہو ظلم کے باوجود خوفزدہ ہیں: شکیل اعظم

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم نے کہا ہے کہ کشمیروفلسطین کے ساتھ کلمہ طیبہ کا مضبوط رشتہ ہے ،مسلم دنیا متحد ہو کر کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے موثرآوازبلندکرے۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہواورمودی دونوں میں کفراورشرک مشترک ہے ،دنیا میں جہاں بھی دیکھیں مسلمان طبقہ ہی غیر مسلم کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہے فلسطینیوں اورکشمیریوں کے رب کائنات پر مضبوط توکل کے باعث مودی اورنیتن یاہوجیسے درندے ظلم ،جبرکے باوجود خوفزدہ ہیں انہوں نے کہا کہ انسانیت سوز اسرائیلی مظالم کے سامنے بارش اورشدیدسردی میں ٹھرٹھراتے بے گھر،بے بس ،بھوکے فلسطینی بچوں نے صبرو استقلال کی تاریخ رقم کردی بھارت کے جبر و ظلم کے باوجود آج بھی کشمیری حریت پسند ڈٹے ہوے ہیں اور ایمان کی طاقت ان کو لرزاں نہیں ہونے دیتی ان کا  مزید کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کے دعویدار اقوام متحدہ و مہذب دنیا کے نمائندگان بھارتی اوراسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں۔

مزید خبریں

Back to top button