انجمن بہبودی مریضاں کےپراجیکٹس دوسرے علاقوں کی تنظیموں کے لئے رول ماڈل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد

زیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)انسانیت کی فلاح کے کام خالق کائنات کی رحمتوں برکتوں کے نزول کا باعث بنتے ہیں فی زمانہ غریب ومستحق افراد کو صحت مندانہ ماحول کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کنے میں فلاحی تنظیمیں فعال کردار ادا کررہی ہیں انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے تحصیل لیول پر انسانی خدمت کے پراجیکٹس اپنی مثال آپ ہیں انکے کاموں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انجمن بہبودی مریضاں کے پراجیکٹس اور کام دوسرے علاقوں کی تنظیموں کے لئے رول ماڈل ہیں اور میں انجمن بہبودی مریضاں کے پراجیکٹس دیکھ کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انجمن بہبودی مریضاں کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صدر ناصر محمود اللہ والے،افتخار حسین صدیقی،طاہر رفیق منہاس،حاجی حبیب الرحمن، محمد اکبر بٹ،افتخار احمد بٹ،میر ماجد علی سالار،عبد الر حمن چوہدری،عمران اسلم خان،محمد اسلم جتالہ،اشفاق چیمہ،محمد اشرف نثار، ڈاکٹریونس جمال،خالد محمود اللہ والے،مدثر ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں جیسے انسان دوست ادارے اپنی مدد پ کے تحت فلاح انسانیت کے کام سرانجام دے رہے ہیں ایسے ادارے حکومتی اقدامات کی معاونت میں بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں ایسے ادارے معاشروں کا حسن ہوتے ہیں انکے کاموں پر خالق کائنات اپنی رضا کے اظہار میں آسمانی،زمینی رحمتوں برکتوں سے نوازتا ہے جن کو اللہ رب العزت کی رضا حاصل ہو جاتی ہے وہی کامیابی پاکر معاشرے اور دنیا میں سربلندی پاتے ہیں۔اجلاس میں صدر ناصر محمود اللہ والے نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ سماجی شخصیت افتخار حسین صدیقی نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سال2025میں 33 ہزار مریضوں کو انجمن بہبودی مریضاں کی ڈسپنسر ی پانچ دن کی فری ادویات مہیا کی گئیں،انجمن بہبودی مریضاں کے  ڈائیلسز سنٹر میں 9487مریضوں مفت ڈائییلسز کئے گئے،91مریضوں کو لینز مہیا کئے گئے،ایگل لیب سے ڈائیلسز کے 6731مریضوں کے ٹیسٹ کروائے گئے،مہمان سرائے میں مریضوں کے1912لواحقین ٹھہر ائے گئے،ڈید باڈی کولڈ ستوریج میں 83میتیں فری رکھی گئیں اسکے علاوہ ہسپتال میں جہاں فنڈزکی کمی کی وجہ سے کام میں دشواری ہوتوانجمن بہبودی مریضاں اسمیں بھی عوام کی بہبودکے لئے پیش پیش ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button