وزیرآباد :وکالت مہذب پیشہ اور خدمت انسانیت کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے ،لیاقت علی قریشی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وکالت مہذب پیشہ اور خدمت انسانیت کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے اس شعبہ سے جڑے افراد معاشرے کے معزز افراد ہیں وکلاء اپنے پروفیشن کو حصول رزق کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کا ذریعہ بنائیں اور مظلومین کی معاونت کے لیے خدمات وقف کریں تو اس سے بہتر کوئی شعبہ نہیں ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان لیاقت علی قریشی ایڈووکیٹ نے محمد منیب گورائیہ ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس ملنے پر مبارکباد دیتے ہوے کیا انہوں نے اپنے چیمبر میں کیک کاٹا اور محمد منیب ایڈووکیٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک وکلاء عاصم جاوید جنجوعہ،عثمان ناصر چٹھہ،رانا شاہزیب،محمد زمان سردار،سیف اللہ بٹ و دیگر نے قانون دان محمد منیب گورائیہ ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس ملنے پر مبارکباد دی اور وکلاء برادری میں ایک مثبت اضافہ قرار دیا۔(فوٹو ہمراہ ہے)



