وزیرآباد،مقامی مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کی پیداواری صلاحیت کی برینڈنگ اور مارکیٹنگ کی طرف توجہ دینی ہو گی، خالد مغل

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد اور ممبر کٹلری سیکٹورل کونسل منسٹری آف کامرس محمد خالد مغل نے کہا ہے کہ ضلع وزیرآباد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد اور ہنٹنگ اینڈ سپورٹنگ نائف تلوار ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تمام عہدیداران کو ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کو جلد سے جلد آباد کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے اس کے ساتھ ضلع وزیرآباد میں واقع مقامی مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کی پیداواری صلاحیت کی برینڈنگ اور مارکیٹنگ کی طرف توجہ دینی ہو گی ان کاروباری اداروں کے لیڈران کو ملک اور اپنے ضلع وزیرآباد کی معاشی ترقی کے لیے اپنی کاروباری سیاست کو رول ماڈل بنا کر اجتماعی ترقی کے لیے سخاوت اور عبادت سمجھ کر اپنی خدمات وقف کرنی ہوں گی جس سے ضلع وزیرآباد میں نئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔



