بدین: منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)منشیات آئیس فروش ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عدالت کی جانب سے عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تفصیلات کے مطابق کچھ ھم ناہ قبل کڈھن تھانہ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئیس فروش ملزم محمد حنیف لوھار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 کلو گرام آئیس برآمد کی تھی ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین کی عدالت میں چالان پیش کیا گیا تھا جو مذکورہ عدالت میں زیر سماعت تھا شواہد، گواہان اور ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین عنایت اللہ بھٹو کی عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد حنیف لوھار کو عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ملزم پہلے ہی عدالتی تحویل میں تھا، جسے سزا سنائے جانے کے بعد مزید قید کاٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل بدین منتقل کر دیا گیا ہے



