مٹھی:کلوئی کے قریب ایک خاندان کے 10 افراد ذہنی بیماری میں مبتلا،علاج نہ ہو نے کےباعث فاقہ کشی پر مجبور

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) کلوئی کے قریب ایک خاندان کے 10 افراد ذہنی مریض بن گئے، جب کہ ان کا مناسب علاج بھی نہیں ہوسکا، انتظامیہ یا این جی اوز کی جانب سے کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا، جب کہ متاثرہ خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے تعلقہ کلوئی کے قصبہ ستون میل کے قریب مٹھی گیچو میں رہائش پذیر کولہی برادری کا پورا خاندان ذہنی طور پر معذور ہے۔ یہ خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، کاروبار کرنے سے قاصر ہے۔

کچھ معذور افراد روزی کماتے ہیں، نئوں کوٹ کلوئی روڈ پر روزی روٹی کمانے والے دو افراد کو چند ماہ قبل کار نے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس خاندان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور نہ کوئی ان کی مدد کرنے والا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور سماجی گروپوں سے گزارش ہے کہ انتہائی ضرورت مند خاندان کی انسانی بنیادوں پر مدد کی جائے۔

 

مزید خبریں

Back to top button