پیپلز پارٹی ضلع بدین کے سیکرٹری اطلاعات کی پریس کلب آمد، نو منتخب صدر و عہدیداران کو مبارکباد، اجرکوں کے تحفے پیش کئے

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی ضلع بدین کے سیکرٹری اطلاعات پیر وقار حسین جیلانی کی بدین پریس کلب آمد نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد دینے کے موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگیرہ کا کیک بھی کاٹا گیا پیپلز پارٹی ضلع بدین کے سیکرٹری اطلاعات پیر وقار حسین جیلانی نے بدین پریس کلب آمد کے موقع پر بدین پریس کلب کے نو منتخب صدر شوکت میمن ، نائب صدر عمران عباس خواجہ ، سیکرٹری عبدالشکور میمن ، سوشل سیکرٹری مرتضیٰ میمن ، خزانچی ساون خاصخیلی ، جوائنٹ سیکرٹری دودو پھنور اور نومنتخب اراکین ایگزیکٹو کمیٹی سنئیر صحافیوں تنویر احمد آرائیں ، عبدالحمید ملاح ، اشرف عبداللہ ، عطا محمد چانڈیو ،نواز چنہ ، نور حسین سولنگی ، کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سندھ کے روایتی اور ثقافتی سندھی اجرک اور لنگیوں کے تحفے پیش کئے ، جبکہ اس موقع پر پیر وقار حسین جیلانی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ بدین کی جانب سے پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگیرہ کا کیک بھی کاٹا . پیر وقار حسین جیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جب پیپلز پارٹی بنائی تو اس کے پیچھے نہ کوئی اسٹیبلشمنٹ کی بجائے عوام طاقت تھی شہید بھٹو نے پانچ سال میں جو کارنامے کیئے آج تک ملک اس سے فائدے لے رہا ہے۔ بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا، بھارت سے 90 ہزار قیدی چھڑائے۔ بھارت سے تھر کی زمین آزاد کرائی۔ بھٹو شہید نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور اس ہی کی مرہون منت آج ہم اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آج بھی ہم نے بھارت سے کامیابی حاصل کی ظے تو اس کے پیچھے بھی بھٹو کی سوچ ہے۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں کہا تھا عوام کو زبان دی ووٹ کی طاقت سے ملک میں عوامی راج اور عوام کا حق حکمرانی قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے مشن کو شہید بی بی نے آگے بڑھایا اور اب صدر پاکستان آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم مشن کو آگے بڑھائیں گے اور سب سے وعدہ ہے جب تک پارٹی لیڈرشپ نے ذمے داری دی ہے عوام کی خدمت کریں گے اور صحافی دوستوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں گے صحافی دوستوں کی نشاندہی اور تنقيد سے رہنمائی حاصل کریں گے . انہوں نے کہا بدین پریس کلب تاریخی اہمیت کا حامل صحافتی ادارہ ہے جہاں سے متعدد بحالی جمہوریت کی تحریکوں کی حوصلہ افزائی کی اور اسی پلیٹ فارم سے صحافیوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی اور اب بھی امید کرتا ہیں کہ تمام نو منتخب عہدیداران و اراکین صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی اقدار کی پاسداری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔



