گھوٹکی ،آئی جی سندھ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی،امن امان کی صورتحال کا جائزہ لیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی آفس گھوٹکی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ آئی جی سندھ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی.
ترجمان دفتر آئی جی سندھ کے مطابق آئی جی سندھ کے بالائی علاقوں میں امن امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی سکھر اور لاڑکانہ ناصر آفتاب سمیت گھوٹکی، خیرپور، سکھر، کشمور اضلاع کے ایس ایس پیز، اسپیشل برانچ سکھر اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی. ایس ایس پیز نے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور بالخصوص کچہ ایریاز میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور جاری پولیس آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی.



