ڈسکوز کی نجکاری نامنظور،مٹھی میں ہائڈرو یونین کا احتجاجی مارچ

مٹھی(جانو ڈاٹ پی کے)پورے پاکستان کی طرح سب ڈویژن حیسکو مٹھی میں بھی ہائیڈرو یونین کی جانب سے واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی کی نگرانی ڈویژنل چیئرمین ہائیڈرو یونین غلام رسول راہموں نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری نرمل داس اور جوائنٹ سیکرٹری سوائی مل بھی موجود تھے۔ آل سب ڈویژن اسٹاف نے احتجاج میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ریلی کے اختتام پر چیئرمین غلام رسول راہموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کی مجوزہ نجکاری کسی صورت قبول نہیں، آئی ایم ایف کی کٹوتیوں اور پی پی او (PPO) کی بھی سخت مخالفت کی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا میں اسٹاف کی کمی فوری طور پر پوری کی جائے، ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، ملازمین کے بچوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ بحال کیا جائے اور عارضی ملازمین کو مستقل (پکا) کیا جائے۔احتجاج کے دوران شرکاء کی جانب سے “نجکاری نامنظور، نجکاری نامنظور” کے نعرے لگائے گئے۔



