سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری، پاکستان میں 21 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں 21 ہزار سے زائد نئی کمپنیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے۔

ایس ای سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر 2025ء کے دورانیے میں ایس ای سی پی کے تحت 21 ہزار 668 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا۔

اتنی بڑی تعداد میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا مطلب سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری ہے جبکہ مجموعی طور پر نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی کمپنیوں کی جانب سے 30 ارب 70 کروڑ روپے کا ادا شدہ سرمایہ جمع ہوگیا جبکہ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 724 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button