کوٹ رادھا کشن،چرچ پر حملہ کرنیوالا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا

کوٹ رادھا کشن(جانوڈاٹ پی کے)قصور پولیس نےکوٹ رادھا کشن میں فیروز دین تاک میموریل چرچ میں توڑ پھوڑ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ فیروز دین تاک میموریل چرچ کے انچارج طارق مسیح کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کوٹ رادھا کشن کا رہائشی ہے، اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق چرچ کی بے حرمتی میں ملوث ملزم کو 6 گھنٹےکی مسلسل محنت کے بعدگرفتار کیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او کا کہا ہے کہ اقلیتیوں کی حفاظت قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



