ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026،پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کیلئے بھارتی ویزے بند

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی بیک گراؤنڈ اور پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے کرکٹرز کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے بھارتی ویزوں کے حصو ل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی 5 ٹیموں کے بورڈز نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا ، بورڈز کو نہ تو آئی سی سی سے جواب ملا اور نہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو کوئی یقین دلایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی ویزوں کے حصول کے لیے کرکٹرز کو مشکلات کے سامنے کا امکان ہے،  یو اے ای ، عمان ، اٹلی ، کینیڈا اور امریکا کی ٹیموں میں گرین پاسپورٹ ہولڈر یا پاکستان بیک گراؤنڈ والے کرکٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیموں کے بورڈز نے آپس میں مشاورت شروع کر رکھی ہے، ان ٹیموں کے بورڈز نے ایک دوسرے سے اس معاملے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے جب کہ  بورڈز نے آئی سی سی سے بھی رابطہ کیا ہے  مگر کوئی گارنٹی نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق ٹیموں کے بورڈز کو ذرائع نے بتایا ہےکہ بھارت نے آئی سی سی کو اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا اور ماضی میں پاکستان کا بیک گراؤنڈ رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات رہی ہیں۔

ماضی کے واقعات کی وجہ سے ایسوسی ایٹ ممالک کے بورڈ پریشان ہیں اور  بورڈز کا کہنا ہے کہ صرف بیک گراؤنڈ رکھنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے تو جن کے پاسپورٹ پاکستان کے ہیں تو انہیں تو مزید پریشانی ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button