حکمران ہوں یا علاقے کے جاگیردار اور زمیندار، وہ ہاریوں اور مزدوروں کو جینے نہیں دے رہے، ستار رند

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر ستار رند، سندھی ہاری تحریک ضلع بدین کے صدر جاکرو نوحاڻي، مہران درس، جیون کولہی، ہمیرو مل، دلدارد نوحاڻي، ایڈووکیٹ فاضل زیور، ہریرام اور دیگر رہنماؤں نے بدین میں زمیندار کے ہاتھوں گولیاں مار کر قتل کیے گئے ہاری کیلاش کولہی کے گھر (تعزیت کے لیے) پہنچ کر لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ کا محنت کش اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ حکمران ہوں یا علاقے کے جاگیردار اور زمیندار، وہ ہاریوں اور مزدوروں کو جینے نہیں دے رہے۔ ان کی محنت کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ پیپلز پارٹی غریبوں کی بات تو کرتی ہے، لیکن اس کے 18 سالہ اقتدار میں ہاریوں اور مزدوروں کے لیے کوئی سرکاری پالیسی نہیں بنائی گئی۔ آبادگاروں اور ہاریوں کی پیداوار کی قیمتیں جان بوجھ کر کم کی گئیں، جس سے ان کا معاشی قتل کیا گیا ہے۔ ہاریوں کو سرکاری زمین پر بھی گھر بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے ہاری کارڈ ہاریوں کے بجائے کھاتیداروں کو دیے گئے ہیں۔ ہاری عدالتیں نہ ہونے کی وجہ سے ہاریوں کی فریاد سننے والا کوئی نہیں انہونے کہا کہ کیلاش کا قاتل صرف سرفراز نظاماڻي نہیں بلکہ اس قتل کے پیچھے ایک غیر مساوی معاشرہ اور اس کا رویہ ہے۔ لہٰذا کیلاش کے قتل کے ساتھ انصاف اسی وقت ہوگا جب اس سوچ اور رویے کو بدلا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زمیندار سرفراز نظاماڻي کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، اس کی جائیداد ضبط کر کے کیلاش کی بیوہ اور معصوم بچوں کو دی جائے تاکہ سندھ کو کیلاش جیسے واقعات سے بچایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button