واپڈا کی نجکاری، مہنگائی اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیئے ملازمین کا بدین میں احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے )حیسکو آفس سے بدین پریس کلب تک ریلی، احتجاج جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو تحریک مزید سخت کرنے کا اعلان تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح بدین میں بھی واپڈا کی نجکاری، مہنگائی اور دیرینہ ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی ای) حیسکو اللہ بخش کاتیار غوثہ خان پٹھان اشفاق میمن ع دیگر کی قیادت میں حیسکو ملازمین نے حیسکو آ گیا سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں سخت نعرے بازی کی آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے رہنماؤں نے حیسکو انتظامیہ اور وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، کیونکہ یہ ایک قومی ادارہ ہے اور اس کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین اور ان کے خاندان شدید متاثر ہوں گے رہنماؤں نے کہا کہ واپڈا کے کارکنان نے اپنے خون پسینے سے اس ادارے کو کھڑا کیا ہے، اس لیے اس کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی انہونے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو مکمل حفاظتی سامان فراہم کیا جائے اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں، تاکہ ملازمین اور ان کے گھر والوں کو ریلیف مل سکے شرکاء نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا اور ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی جس کی پوری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔



