مٹھی اور کلوئی میں پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر کیک کاٹا گیا

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی کے بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر ضلع تھرپارکر میں مختلف مقامات پر کیک کاٹے گئے۔اس موقع پر تھرپارکر کے صدر و ضلع کونسل چیئرمین ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، ڈیپلو تعلقہ صدر سمیر تہارانی، مٹھی تعلقہ کے صدر سراج سومرو، فقیر فیصل بلالانی، سلیم راہمون، ذوالفقار سمیجو، امیر علی دل اور پیپلز پارٹی تھرپارکر کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے کیک کاٹا۔دوسری جانب کلوئی میں ولاسائی ہاؤس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بلاول ہاؤس کے ترجمان اور ایم پی اے سریندر ولاسائی، ٹیکم داس ہیرانی، گوردھن داس، سیٹھ اتم صالہانی، ہریش ہیرانی، چندر کڈیچو اور دیگر نے کاٹا۔

مزید خبریں

Back to top button