یونیورسٹی آف لاہور میں ایک اور طالبہ نے خودکو تیسری منزل سے گرادیا،ویڈیو دیکھ کرآپ بھی توبہ توبہ کراُٹھیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)یونیورسٹی آف لاہور میں ایک اور طالبہ کا اقدام خودکشی سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم وجوہاب کی بنا پریونیورسٹی آف لاہور کی فرسٹ ائیر کی طالبہ نے بلڈنگ کی تیسری منزل سے کود گئی۔ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق طالبہ کا جبڑا،ریڑھ کی ہڈی،ٹانگیں بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق متاثرہ طالبہ کو یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کےبعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل پہلے بھی یونیورسٹی کا طالبعلم بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر چکاہے۔
مبینہ خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ فرسٹ ائیر میں تھی،یونیورسٹی ذرائع
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اقدام خودکشی کرنے والی طالبہ کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ کی رہائشی ہے۔دوسری طرف یونیورسٹی میں تمام کلاسز منسوخ کردی گئیں،یونیورسٹی میں تمام کلاسز کو ان لائن کردیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔



