محسن نقوی کا شنگھائی میں اسپیشل پولیس فورس کا دورہ، تعاون بڑھانے پر زور

شنگھائی (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اپنے چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شنگھائی پہنچ گئے اور وہاں اسپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ کا خیر مقدم چیف آف کمانڈنگ سنٹر مسٹر ژیاو نے کیا اور شنگھائی اسپیشل پولیس فورس کے کام اور تربیت کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران محسن نقوی نے فورس کے زیر استعمال اے پی سی، بم ڈسپوزل یونٹ کے آلات، جدید اسلحہ اور واٹر کینن کا معائنہ کیا اور سپیشل فورس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے عملی مظاہرے دیکھے، جن میں مارشل آرٹ کے مظاہرے بھی شامل تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شنگھائی پہنچ گئے۔ وزیرداخلہ کا شنگھائی کے اسپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ۔ @alihamzaisb @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/Xe2MDuYt4l
— Media Talk (@mediatalk922) January 5, 2026
وزیر داخلہ نے کہا کہ شنگھائی سپیشل پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے نظام اور اعلی معیار کی تربیت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس فورس اور شنگھائی اسپیشل پولیس فورس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
ان کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی موجود تھے۔



