لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) تحریک تحفظ ناموس رسالت کے سیکریٹری جنرل حافظ احتشام احمد نے لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس صداقت علی خان، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس جواد حسن اور جسٹس چوہدری سلطان محمود نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، اس لیے انہیں عہدوں سے برطرف کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید الزام لگایا گیا کہ مذکورہ ججز نے توہین مذہب کے مرتکب ملزمان کے مقدمات سن کر ان کی سزائیں کالعدم قرار دی ہیں، جس پر مناسب کارروائی کی جائے۔

سپریم جوڈیشل کونسل اب شکایت کی جانچ پڑتال کرے گی اور آئندہ سماعت میں اس پر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button