لکی مروت: نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر دھماکہ، ایک ہلاک 8 زخمی

لکی مروت (جانوڈاٹ پی کے) لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس کے قریب دہشت گردانہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو خواتین اور فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ بیگو خیل کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں گاؤں بیگوخیل سے نجی سیمنٹ فیکٹری جانے والی بس کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

زخمیوں میں 4 فیکٹری ملازمین شامل ہیں، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا صبح 6 بج کر 30 منٹ پر ہوا اور واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی لکی مروت میں درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button