برائٹ فیوچر ماڈل سکول پنگریو میں سماجی تنظیم ہوپس کے تعاون سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)برائٹ فیوچر ماڈل اسکول پنگریو میں سماجی تنظیم ہوپس کے تعاون سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ طبی کیمپ میں عباسی شہید اسپتال کراچی سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں ڈاکٹر نبیل.ڈاکٹر ذوالکفل .ڈاکٹر ماریہ ڈاکٹر عائشہ ڈاکٹر احسن۔ڈاکٹر سعدیہ ڈاکٹر عروب۔ڈاکٹر سمید۔ڈاکٹر اختر ڈاکٹر ماہین نے مریضوں کا معائنہ کیاطبی کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد علاج معالجے کے لیے آئی، جہاں سب سے زیادہ خارش اوردیگر جلدی امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا گیاجبکہ ہیپاٹائٹس ۔غذائی قلت۔خون کی کمی۔آشوب چشم کے مریض بھی علاج کے لیے کیمپ میں پہنچے ڈاکٹروں نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں اور انہیں احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ طبی کیمپ لگانے کا مقصد علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ شہریوں نے طبی کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین اور ڈاکٹروں کی کاوشوں کو سراہا۔منتظمین کے مطابق مستقبل میں بھی اس نوعیت کے فلاحی طبی کیمپس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں



