پیپلز پارٹی بدین کے رہنماؤں سمیت 15افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پیپلز پارٹی تعلقہ بدین کے جنرل سیکریٹری، ضلع کونسل کے رکن اور پیر محمد صادق کے جنرل منیجر سمیت 15 افراد کے خلاف بدین تھانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

درگاہ لواری شریف کے موجودہ گدی نشین پیر محمد حسن المعروف حسن قادر صدیقی نقشبندی قدس سرہ کے جنرل منیجر میر طارق تالپر کی درخواست پر اور عدالتی حکم کے تحت پیر محمد صادق کے جنرل منیجر پ پ پ تعلقا بدين سمیت 15 افراد کے خلاف بدین ماڈل تھانے پر قلم پی پی سی 324-504-114-147-148-149-506- 337 ایچ ٹو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں میر طارق تالپر نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 2 جون 2025 کو وہ درگاہ لواری شریف کے مریدوں کے ساتھ بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ مخالف گروپ کے عبدالرحمان گاڈاہی (جو پیر محمد صادق کے جنرل منیجر اور پیپلز پارٹی تعلقہ بدین کے جنرل سیکریٹری ہیں) اور فوٹو جونيجو کے کہنے پر ملزمان ہادی بخش جونيجو، نور محمد جونيجو، نادر کیریو، رسول بخش جونيجو، خدا بخش میمن، کامران گوپانگ، نصیر کوریجو سمیت تقریباً 15 افراد، جو پستول، لوہے کی سلاخیں اور ڈنڈے لیے ہوئے تھے، پریس کلب کے اندر داخل ہوئے اور قتل کی نیت سے کامران گوپانگ نے مجھ پر سیدھی فائرنگ کر دی میں نے پریس کلب میں چھپ کر اپنی جان بچائی، لیکن ان مسلح افراد نے بدین پریس کلب کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو کر مجھے مارنے کی کوشش کي تاہم پریس کلب کی انتظامیہ اور اراکین کی مداخلت کے باعث وہ اندر داخل نہ ہو سکے۔ ملزمان نے پریس کلب کے باہر بھی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا بدین پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button