لاڑکانہ،لڑائی چھڑاتا نوجوان فائرنگ کی زدمیں آکر جاں بحق،ساتھی زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں دو گروپوں میں جھگڑا روکنے والے راہگیر فائرنگ کی زد میں آگئے،ایک جاں بحق اوردوسرازخمی ہوگیا۔واقعہ تھانہ پیر شیر ایٹ عاقل کی حدود گاؤں پیر بخش جتوئی میں پیش آیا جہاں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح جھگڑا ہوگیا،اس جھگڑے کو روکنے کے لئے دو نوجوان راہگیر درمیان میں آئے،جو فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے، 17 سالہ عبدالغفار جتوئی اور اس کے چچا زاد بھائی محمد عیسٰی جتوئی کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے عبدالغفار جتوئی دم توڑ گئے، ادھر پولیس کی بھاری نفری جھگڑے والے علاقے میں روانی کردی گئی.

مزید خبریں

Back to top button