شالیمار باغ میں’’نک دا کوکا‘‘مہنگاپڑگیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور میں میوزک اینڈ کلچر نائٹ میں قیدی نمبر804کانام لیکر گانا گانے پر پر بغاوت کا مقدمہ درج ہوگیا،3اہلکار بھی معطل کردیئے گئے۔گانے کے بول میں قیدی نمبر804کا ذکر کیا گیا،تھانہ باغبانپورہ میں انچارج شالیمار گارڈن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق والڈ سٹی کی جانب سے شالیمار میں میوزک اینڈ کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا،تقریب میں قوال فراز خان نے بغیر اجازت یہ گانا گایا،گانے کے نتیجے میں عوام میں اشتعال پیدا ہوا جسے انتظامیہ نے کنٹرول کیا،تھانہ باغبانپورہ مین مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔



