مدیجی: موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ میں تصادم، 4 افراد زخمی

مدیجی ( سيف مصطفیٰ/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) مدیجی کے قریب گاہیجا تھانے کی حدود میں ایس پی لاڑو کے مقام پر موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں کو راہگیروں نے اٹھا کر تحصیل اسپتال پہنچایا، جہاں زخمیوں کی شناخت لاڑکانہ کے رہائشی عبدالرحیم شیخ، عاشق شیخ، سکھر کے رہائشی فرحان ابڑو اور مدیجی کے رہائشی یاسر میرانی کے طور پر کی گئی۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ تاہم اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کے باعث زخمی کافی دیر تک تڑپتے رہے، جس کے بعد انہیں نجی گاڑیوں کے ذریعے لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

لاڑکانہ کے رہائشی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے چنگچی رکشہ سے ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں

Back to top button