پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا رینج کی ماہِ دسمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP) سرگودھا رینج شاہرات پر شہریوں کی خدمت، تحفظ اور قوانین کی پاسداری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ایس پی پٹرولنگ مدثر اقبال گجر کی ہدایت پر پی ایچ پی سرگودھا نے ماہ دسمبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں دورانِ چیکنگ 96 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کیا گیا۔ 459,972 افراد اور 269,883 گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

 کارروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ایکسل لوڈ مینجمنٹ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 86,388 چالان کیے گئے۔ ان چالان کے ذریعے سرکاری خزانے میں 04 کروڑ 18 لاکھ 31 ہزار روپے کا ریونیو جمع کروایا گیا۔اوور سپیڈنگ پر 625 گاڑیوں کے چالان کیے گئے گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 159 گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی۔

شہریوں کی خدمت اورپنجاب ہائی وے پٹرول نے ناصرف جرائم کے خلاف کام کیا بلکہ سماجی خدمت میں بھی پیش پیش رہی۔ تعلیم و آگاہی، روڈ سیفٹی کے حوالے سے 1,930 مختلف حفاظتی لیکچرز دیئے گئے۔

 شاہرات پر مسافروں کو 3,059 مقامات پر مختلف نوعیت کی امداد فراہم کی گئی شہریوں کی سہولت کے لیے 5,747 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ خدمت مراکز پر 9,467 شہریوں کو لرنر لائسنس اور دیگر سہولیات دی گئیں ایک گمشدہ بچے کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے والدین کے سپرد کیا گیا۔

ایس پی پٹرولنگ مدثر اقبال گجر نے بہترین کارکردگی پر فورس کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید محنت اور خلوصِ نیت سے فرائض انجام دیئے جائیں۔ عوامی حلقوں نے بھی پٹرولنگ پولیس کی ان کاوشوں کو بھرپور سراہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button