سندھ میں ہلچل: ذوالفقار علی مرزا کی پیپلز پارٹی میں واپسی کی افواہیں زور پکڑ گئیں

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سندھ کے سیاسی میدان میں سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں سابق وزیر داخلہ اور بدین سے معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ حالیہ چند دنوں میں ایک عوامی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ذوالفقار مرزااپنے خاندان سمیت دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں تجزیے اور بحث جاری ہے۔ تاہم، اس دعوے کی مستند ذرائع اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے سے کوئی تصدیق نہیں ملی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے  اس بارے میں کوئی اعلان بھی سامنے نہیں آیا ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کبھی پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی رہے، لیکن 2011 میں پارٹی سے اختلافات اور بعد میں اندرونی تنازعات کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی2023 میں بھی ایسی ہی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مرزا پی پی پی کی طرف واپس آسکتے ہیں، لیکن اس وقت بھی دونوں طرف سے یہ رپورٹس صرف افواہیں قرار دی گئی تھیں ادھر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین  سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ارباب امیر امان اللہ کے مطابق سوشل میڈیا پرچلنے والی خبریں صرف ایک دعویٰ ہے جسے حقیقت قرار نہیں دیا جا سکتا۔سیاسی مبصرین کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے پیپلز پارٹی میں واپسی کے بارے میں قیاس آرائیاں پرانی سیاسی تاریخ اور ان کے اور پی پی پی قیادت کے تعلقات پر مبنی ہیں، لیکن اس وقت تک کوئی بنیادی سیاسی فیصلہ یا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا جس سے اس معاملے کی تصدیق ہوسکے تاہم یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے

مزید خبریں

Back to top button