سعودی عرب نے یمن میں ہر حد پار کردی،عرب ممالک کوصومالی لینڈکا خطرہ لاحق

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سعودی عرب نے یمن میں ہر حد پار کردی،سعودی عرب نے اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں سے نبرد آزما سعودی عرب کوصومالی لینڈکاخطرہ بھی لاحق ہوگیا۔عالمی امور کے ماہر توصیف خان نے یمن میں ایران اور سعودی عرب کو ملکر حکومت بنانے کا مشورہ دے دیا۔کہتے ہیں مذاکرات ہی ہر مسئلے کا حل ہیں،پاکستان،ایران،قطر سمیت کئی ممالک کی ثالثی کے خواہشمند سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بھی مذاکرات کی میز کا انتخاب کرے۔
سینئر صحافی اور اینکر پرسن توصیف خان نے اپنے وی لاگ’’ان کہی‘‘میں دوٹوک تجزیہ پیش کردیا۔




