’’یک طرفہ محبت نے’’ترامیم کرادیں، گُڈٹوسی یو‘‘کا رستہ رُک گیا،بیک ٹو سی یوایشو بن گیا
عدلیہ کسی کی ’’یک طرفہ‘‘محبت میں گرفتار ہوکرفیصلے نہ کر رہی ہوتی تو’’ترامیم‘‘کی ضرورت ہی نہ پڑتی!

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سینئر صحافی سیدعمران شفقت کے پروگرام’’بیٹھک‘‘میں مہمانوں نے بھڑاس نکال دی،سال2025کے واقعات اور سال2026کی امیدوں پر مبنی پروگرام میں مہمانوں کی نوک جھوک ہوتی رہی اور ساتھ ہی ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی ہوتا رہے۔مہمانوں میں سینئر صحافی سعید چودھری،توصیف خان،امدادسومرو،نوراللہ،شکیل ملک شریک تھے۔آئینی امور کے ماہرسعید چودھری نے2025 کے عدالتی اور آئینی معاملات پر گفتگو کرکےسب کو چونکا دیا۔اپنے تجزیے میں کہاعدلیہ کسی کی ’’یک طرفہ‘‘محبت میں گرفتار ہوکرفیصلے نہ کر رہی ہوتی تو’’ترامیم‘‘کی ضرورت ہی نہ پڑتی،عدلیہ کوپاورپولیٹکس کا حصہ ہونا ہی نہیں چاہئے،ویسے بھی تحریک انصاف کے بانی جس کے ساتھ لگ جائیں اس کا بیڑہ غرق کردیتے ہیں،منصورعلی شاہ کے 4حلقے کھولنے کی آس نے معاملہ خراب کردیا،یہ سمجھتے تھے کوئی پٹیشن آئے گی میں خوددیکھ لوں گا۔سعید چودھری نے مزید کہا جسٹس(ر)عمرعطا بندیال کی کورکمانڈرلاہور کیساتھ رشتہ داری تھی،گُڈٹوسی یو‘‘کا رستہ رُک گیا،بیک ٹو سی یوایشو بن گیا۔
لاہورہائیکورٹ میں ایم موایبل پراپرٹی اونرشپ (Immovable Property Ownership)کیس کے معاملے پر مہمانوں اورمیزبان کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔مزید جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔




