وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں زور دار دھماکے، فضا میں امریکی ہیلی کاپٹرز کی ویڈیوز سامنے آگئیں

کاراکاس (مانیٹرنگ ڈیسک)وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں متعدد زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔ شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی اُڑتے ہوئے دیکھا ہے جس کے بعد امریکی دھمکیوں کے حوالے سے جنگ کے شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔

فی الحال دونوں ممالک کے سرکاری یا عسکری ذرائع نے دھماکوں کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ تاہم میڈیا ذرائع کے مطابق وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا اور وینیزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر امریکا کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور وینیزویلا پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button