میانوالی: آئی ایچ ایم اے ضلعی و تحصیل باڈیزکا اجلاس، نئے عہدیداران سے حلف اور ایجوکیشنل پروگرامز کی منظوری

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) میاں والی آئی ایچ ایم اے (IHMA) ضلعی اور تحصیل باڈیز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، آنے والے شرکاء کا استقبال ڈویژنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد وحید حسن گولڈ میڈلسٹ، ضلعی صدرمیانوالی ڈاکٹر اجمل سیال اور تحصیل صدر میانوالی ڈاکٹر ملک ریاض احمد نے کیا۔۔

تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا،  تلاوت قرآن پاک کی سعادت ڈاکٹر عزیز اللہ جنرل سیکریٹری تحصیل میانوالی نے حاصل کی. اجلاس کا ایجنڈا ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عنایت کامران نے پیش کیا جس میں ہفتہ وار ایجوکیشنل لیکچر اور ہر 3 ماہ بعد ایجوکیشنل سیمینار جیسے اہم فیصلے کئے گئے اور تحصیل نائب صدر میانوالی ڈاکٹر امجد اسلام کو مجلس عاملہ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔۔ ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت میانوالی ڈاکٹر ملک ہدایت اللہ کو ضلعی جوائنٹ سیکرٹری کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی۔۔ اس کے بعد نٸے عہدیداران سے حلف لیا گیا۔۔ اجلاس سے ڈویژنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد وحید حسن گولڈ میڈلسٹ اور ضلعی صدر ڈاکٹر اجمل سیال نے خطاب کیا۔۔ آخر میں تمام مرحوم ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سمیت سب مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گٸی۔۔

مزید خبریں

Back to top button