وزیرآباد: اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کی صفائی، بیوٹیفیکیشن اور تجاوزات پر کڑا ایکشن

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا شہر کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ،بیوٹیفیکیشن کے لیے سڑکوں کے درمیان ڈیوائڈر سٹون پر تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ، صفائی ستھرائی کے معاملات کو دیکھنے کے لیے شہر کے مختلف وارڈز اور علاقہ جات کا دورہ جبکہ ویسٹ مینجمنٹ سٹاف کی حاضری کو چیک کیا مین بازار میں متجاوز 5 دوکانوں کو سر بمہر کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد کی ہدایات پر  چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وزیرآباد کے ہمراہ سٹی پارک وزیرآباد،سیالکوٹ روڈ اور شہر کی مین شاہراہوں پر سڑکوں کے ڈیوائیڈرز پر تزئین و آرائش اور سڑک کے اطراف میں بیوٹیفیکیشن کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن  کا مقصد شہریوں کو صاف، خوشنما اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گی انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی عملے کی اچانک حاضری چیک کی موقع پر حاضری کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ حاضری رجسٹر کی تصدیق اور درستگی کی ہدایت جاری کی گئی انہوں نے کہا کہ غیر حاضری یا بغیر اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے کی صورت میں قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کہا کہ صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور ذمہ داری و نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔انہوں نے مین بازار میں تجاوزات کا معائنہ کیا اور متجاوز 5 دوکانوں کو فوری سیل کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ قانون پر عملداری شہریوں کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کا سبب ہے۔

مزید خبریں

Back to top button