پی ایف یو جے ورکرز کی مرکزی صدر سعدیہ کمال کی بدین پریس کلب آمد، صحافیوں سے ملاقات اور مسائل پر تبادلہ خیال

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ کام/ پی کے)ملک گیر صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر اور اسلام آباد پریس کلب کی سابقہ سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے بدین پریس کلب اورگولاڑچی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی صحافیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ پی ایف یو جے ورکرز ملک بھر میں گراس روٹ لیول تک متحرک انداز میں کام کر رہی ہے اور یہ واحد صحافتی تنظیم ہے جس کی مرکزی قیادت پاکستان کے ہر شہر میں نہ صرف باقاعدہ دورے کر رہی ہے بلکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے منظم اور مؤثر کردار بھی ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں صحافتی اداروں میں ڈاؤن سائزنگ کے باعث صحافیوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، وہاں نوجوان صحافی سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے ذریعے نہ صرف اپنے مسائل اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ اسے باعزت روزگار کا ذریعہ بھی بنا سکتے ہیں اس موقع پر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حمیداللہ عابد بھی ڈاکٹر سعدیہ کمال کے ہمراہ موجود تھے جنہو نے فری لانس صحافت اور صحافیوں کے لیے منعقد کی جانے والی ورکشاپس سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی بعد ازاں بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن نائب صدر عمران عباس خواجہ جنرل سیکریٹری عبد الشکور میمن سوشل سیکریٹری اور پی ایف یو جے ورکرز ضلع بدین کے مرتضیٰ میمن نے خطاب کیا اور صحافیوں سمیت پریس کلبز کو درپیش مسائل سے آ گاہ کیا ڈاکٹر سعدیہ کمال اور اے آر یو جے ورکرز کے صدر عبیداللہ عابد کا پریس کلب پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سندھ کی ثقافت اجرکیں اور لونگی کے تحائف پیش کیئے جبکہ گولاڑچی پریس کلب کے صدر صدر مہرالدین مری، جنرل سیکریٹری ممتاز میمن ،ملک طارق اعوان، سابق صدر اعجاز زئی، اعظم کھوکھر، رضا آکاش خانانی، عرفان گجر، فیض عالم آزاد، مصطفیٰ ٹالپر، سائل بخش، صالح نوحانی، دل مراد مری،ناصر جت سردار بھٹی و دیگر صحافیوں نے ڈاکٹر سعدیہ کمال کی پریس کلب آمد پر سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک پیش کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا دورے کے دوران ڈاکٹر سعدیہ کمال نے گولاڑچی پریس کلب کی لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور اپنی تصنیف  “تریمت کتھا” پریس کلب کو بطور تحفہ پیش کی قبل ازیں پی ایف یو جے ورکرز ضلع بدین کے صدر مرتضیٰ میمن نائب صدر ناصر جت جوائنٹ سیکریٹری عطا سندھ یار گل ھنگورجو خازن اسلم پپو میمن فیضان اسلم میمن نے بھی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال سے ملاقات کی

مزید خبریں

Back to top button