اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن’’لٹک‘‘گئے

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن’’لٹک‘‘گئے۔وفاقی کابینہ کا مقامی حکومتوں سے متعلق ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈینینس 2025 سے متعلق کارروائی کیلئے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی۔اجلاس میں آف گرڈ لیوی سے متعلق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو ریلیف دینے کی حکمت عملی کی منظوری۔ وفاقی کابینہ نے آف گرڈ لیوی ایکٹ 2025 میں ترمیم کے صدارتی حکم نامے کے اجرا کیلئے کارروائی کی توثیق بھی کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کا پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری پر اظہار اطمینان کیا۔کہا حکومت سنبھالتے ہی سوچ لیا تھا کہ خسارے میں چلنے والے تمام ریاستی اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button