ن لیگ کو’’اسامہ‘‘کی نشست ملنے کا قومی امکان

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ن لیگ کو’’اسامہ‘‘کی نشست ملنے کا قومی امکان ہے۔جانو ڈاٹ پی کے ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی289پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسامہ عبدالکریم کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے- 11 امیدواروں میں سے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیے۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی سردار محمود قادر لغاری نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی167لاہور میں ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پی پی167پر ضمنی انتخاب8فروری کو ہوگا، پنجاب اسمبلی کی نشست عرفان شفیع کھوکھرکی وفات پر خالی ہوئی تھی۔



