حد نگاہ صفر سے100میٹر رہ گیا،موٹرویز،قومی شاہرات،اہم سڑکیں بند،موٹرویزپولیس نے بڑا الرٹ جاری کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے ایم ٹو کو کوٹ مومن سے بلکسر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
حد نگاہ صفر سے بیس میٹر تک رہ گئی،راستے دھندلا گئے،لاہور کے مضافات اور شاہرات پر بھی دھند اندھا دھند،اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر،موٹرویز دھند کے باعث مختلف مقامات پر بند کردی گئیں،ترجمان موٹرویز کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے بالکسر تک،لاہور سیالکوٹ موٹروے بند کردی گئی۔لاہور ملتان موٹروے ایم3دھند کی وجہ سے بند,پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروےایم4،سکھر ملتان موٹر وےایم5بھی دھند کے باعث بند کردی گئی۔۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے دھند میں صبح دس سے شام چھ تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں



