سال2025 افواج پاکستان اور حکومت کی کامیابی اور فتح کا سال ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سال 2025 قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والی افواج پاکستان کے نام ،ازلی دشمن بھارت کو سال 2025 اور معرکہ حق ڈراؤنے خواب کی طرح یاد رہے گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ ،ایم پی ایز وقار احمد چیمہ اور عدنان افضل چٹھہ نے صحافیوں افتخار احمد بٹ، صابر بٹ ،سیف اللہ بٹ ،سید ضمیر کاظمی،میاں شہباز احمد سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں نہ صرف اپنے سے کئی گنا بڑے ملک اور ازلی دشمن کو شکست فاش سے دوچار ہونا پڑا بلکہ بھارت کی عالمی سطح پر خارجہ امور میں بھی شکست کا سال رہا افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی کامیابی اور فتح کا سال ہے ملک معاشی طور پر مستحکم اور عالمی سطح پر پاکستان کو پذیرائی ملی ،پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز نے اپنے والد اور چچا کے دور حکومت کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے اور ترقیاتی کاموں سے لے کر امن و امان کی صورتحال میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں وزیرآباد شہر اور حلقہ کے عوام کے لیے 8 ارب سے زائد کے ترقیاتی پروگرامز پر کام جاری جبکہ اربوں روپے کی لاگت سے میٹرو بس منصوبہ اور الیکٹرک بسوں کا ضلع وزیرآباد کو تحفہ ماضی کے دہائیوں پر مشتمل ترقیاتی کاموں کو پیچھے چھوڑ گیا ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور ایم پی ایز چوہدری وقار احمد چیمہ،عدنان افضل چٹھہ نے سال 2026 کو عوام کے لیے خدمات کا سال قرار دیتے ہوے اس بات کا اعادہ کیا کہ قائدین مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف وزیر اعظم،اور وزیر اعلی محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سال ہو گا انہوں نے حلقہ کے عوام اور اہل پاکستان کو سال 2026 کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔



