پنجاب حکومت کی بسوں اور ریلوے ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کرسفر کرنے پر پابندی عائد

گوجرانوالہ(جانوڈاٹ پی کے)عوامی مفاد عامہ کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت پنجاب کا عوامی مفاد عامہ کا فلاحی فیصلہ ‘اندرون و بیرون شہر چلنے والی بسوں و ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ‘محکمہ ریلوے اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے بسوں ‘ویگنوں اور ریلوے ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ محکمہ ریلوے اور پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حکومت پنجاب کی طرف جاری احکامات پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سفر کرنیوالے شہریوں کو مختلف جان لیوا حادثات سے محفوظ بنایا جا سکے ۔ جبکہ وفاقی حکومت کے محکمہ ریلوے نے تمام ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے یہ لائحہ عمل شہریوں کی زندگیوں کو مختلف حادثاتی واقعات سے محفوظ رکھنے کیلئے لگائی گئی ہے ۔ عوامی ‘سماجی و شہری حلقوں نے اس پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی اقدام کو بے حد سراہا گیا ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button