گجرات :بدبخت ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر تین بچوں کو مار ڈالا

گجرات (خالد ہنجرا،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)گجرات ، عشق میں مبتلا ماں نے آشنا کیساتھ ملکر اپنی ہی گود اجاڑ لی ظالم ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کر نعشیں آزادکشمیر کے علاقہ میں دفن کر دیں تھیں موضع بڑنڈ سرائے عالمگیر کی رہائشی سنگدل ماں تین بچوں کیساتھ تیرہ دن قبل گھر سے پہلے غائب ہوئی تھی شوہر رضوان کی جانب سے بیوی سدرہ تین بچوں کے اغواءکی ایف آئی آر تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں درج کروائی گئی تھی واقع کا جب ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے پولیس کو فوری مقدمہ کو حل کرنے کے احکامات دیے جس پر گجرات پولیس نے ماں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے2سالہ ذکریا ، 4سالہ حرم فاطمہ ، 7سالہ فجر فاطمہ کی نعشیں برآمد کر لیں ملزم بابر سکنہ بھمبھر آزاد کشمیر اور سدرہ کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے تیرہ روز بعد اغواء کے مقدمہ کو ٹریس کر لیا ہے نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور فرانزک کے لیے بجھوا دیا اور کیس پر مزید کام کیا جا رہا۔



