2025 تاریخی کامیابیوں کا سال رہا، 2026 مزید خوشحالی لے کر آئے گا، مریم اورنگزیب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2025 پاکستان کی تاریخ میں بے مثال اور یادگار کامیابیوں کا سال ثابت ہوا جبکہ 2026 ملک کے لیے مزید ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی نوید لے کر آئے گا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے نئی بلندیوں کو چھوا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوا، درست پالیسیوں کے باعث معاشی اصلاحات ممکن ہوئیں اور عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد بحال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت نے مشکل چیلنجز کے باوجود عملی ترقی کو ممکن بنایا اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تاریخی کامیابیاں عطا فرمائیں، معرکۂ حق میں پاکستان کی عظیم فتح وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات، حکمتِ عملی اور مضبوط عزم نے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا جس سے پاکستان کی طاقت اور استقامت کی روایت مزید مضبوط ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے پنجاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پالیسیوں کے باعث پنجاب ایک ماڈل صوبہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی قیادت نوجوانوں میں اعتماد، امید اور فخر پیدا کر رہی ہے جبکہ پنجاب خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2026 پاکستان کے لیے مزید خوشحالی، استحکام اور کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button