حدِ نگاہ میں بہتری، موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سینٹرل ریجن میں واقع مختلف موٹرویز اور شاہراہوں کو حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
اس قبل شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے تھے، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا۔
لاہور ایسٹرن بائی پاس دھند کی شدت کے باعث مکمل طور پر بند کیا گیا تھا، موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی تھی۔



