روہڑی کے تاریخی لینس ڈاؤن پل پر سال نو کا جشن، فضارنگی برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھی

سکھر(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے سال نو کے حوالے سے تاریخی لینس ڈاؤن پل پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اس دوران روہڑی کا تاریخی لینس ڈاؤن پل اور فضارنگی برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھی۔
تقریب سے خطاب کے دوران سید کمیل حیدر شاہ نے پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دعاہے کہ یہ سال قوم کی ترقی اور خوشحالی کی نوید لائے گا، انشاءاللہ نیا سال ملکی استحکام کا باعث ہوگا، یہ سال سکھر والوں کے لیے بھی ترقی کا سال ثابت ہوگا، انشاءاللہ اس سال سکھر میں بڑے ترقیاتی منصوبے لائیں گے۔
سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ سکھر انشاء اللہ نئے سال میں اسی تاریخ پل پر شہریوں کے لیے ہو جمالو ٹرین بھی رواں دواں ہوگی۔
آتش بازی کی تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ سید اکبر ناصر حسین شاہ کمشنر سکھرعابد سلیم قریشی ،ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ ،ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل ،سمیت سکھر و روہڑی کے معززین اور سینکڑوں شہری شریک ہوئے۔



