روس نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پریوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پریوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک تباہ شدہ ڈرون کو جنگل کے علاقے میں برف میں پڑا دکھایا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ محتاط منصوبہ بندی کے ساتھ مرحلہ وار طریقے سے کیا گیا حملہ ٹارگٹڈ تھا۔
حملےمیں صدرپیوٹن کی رہائش گاہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پرحملہ کیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نےکہا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے فائر کیے گئے تمام 91 ڈرونز مار گرائے، یوکرین کا حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، یوکرین کے ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
تاہم یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملوں کے الزامات کی تردید کی تھی۔
🇷🇺🇺🇦 – RUSSIA | UKRAINE
🔴 The Russian Ministry of Defense has released a video it claims shows the debris of a Ukrainian drone intercepted while heading toward the residence of Vladimir Putin in Valdai.
🔎 However, nighttime conditions and weather limitations make it… pic.twitter.com/PIW2aicE11
— NEXUSx (@Nexus_osintx) December 31, 2025



