راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنان کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا منتشر

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دینے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور تحریک انصاف کے کارکنان کو منتشر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ، عظمی اور نورین خان نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا۔

پولیس نے تینوں بہنوں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد علیمہ خان کی قیادت میں دونوں بہنوں نے دھرنا دیا اور اُن سے اظہار یکجہتی کیلیے تحریک انصاف کے کارکنان و رہنماؤں کی بڑی تعداد پہنچی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر قائدین بھی فیکٹری ناکے پر پہنچے اور بانی کی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تاہم دیگر قیادت کے نہ آنے پر علیمہ خان ناراض ہوئیں اور انہوں نے کہا کہ اتنی بھی مصروفیت نہیں ہوتی کہ کوئی آدھا گھنٹہ نکال کر یہاں نہ آسکے، سب کو اڈیالہ جیل پہنچنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button