وزیر اعظم شہبازشریف نے اسٹبلشمنٹ کی مرضی سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی،صحافی امداد سومرو کے انکشاف نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچادی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)مذاکرات،مذاکرات اور مذاکرات کی ’’رٹ‘‘پرسینئر صحافی واینکر پرسن امداد سومرو نے اندرکی اصل بتاد کر سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچادی،کون مزاکرات چاہتا ہےا ورکون مذاکرات پر راضی نہیں ہے،اپنے وی لاگ میں وزیر اعظم اور اسٹبلشمنٹ کی مرضی کا رازبھی امدادسومرو نے کھول دیا۔
اپنے تبصرے میں انہوں نے انکشاف کیا کہ مصدقہ ذرائع سے اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے اسٹبلشمنٹ کی مرضی سے ہی تحریک انصاف کو مزاکرات کی دعوت دی ہے،ذرائع کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کے قریبی ذرائع نے جب پوچھا کہ اس بارے میں اسٹبلشمنٹ کی کیا رائے ہے تو انہوں نے کہا وہ ’’ہاں‘‘ میں ہے۔اپنے وی لاگ میں انہوں نےمذاکرات کیلئے’’ترلے منت‘‘کرنےوالی شخصیت کا بھانڈہ بھی پھوڑ دیا۔
مزید جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں




