روس کا یوکرین پر صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام ، یوکرین نے تردید کر دی

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس نے یوکرین پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کا الزام لگایا دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پرحملہ کیا۔

حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے فائر کیے گئے تمام 91 ڈرونز مار گرائے، یوکرین کا حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، یوکرین کے ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کا حملہ ممکنہ امن معاہدے کی بات چیت کے دوران کیا گیا، امن بات چیت سے متعلق روس کے مؤقف کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ روس امن بات چیت سے باہر نہیں نکلے گا۔

دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام جھوٹ قرار دے دیا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ روس امن بات چیت کو خراب کرنا چاہتا ہے، روس یوکرین کی سرکاری عمارتوں پر حملے کا جواز بنا رہا ہے، امریکا کو روس کی دھمکیوں پر ردعمل دینا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button