سکھر:پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو ہلاک،دو فرار، پولیس اہلکار زخمی

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)تھانہ آباد پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، واردات کے ارادے سے کھڑے 03 ڈاکووں سے مقابلہ۔

تھانہ آباد کی حدود میں 100 فٹ روڈ آئی بی اے یونیورسٹی کے قریب ڈاکووں کی موٹر اسنچنگ کی واردات کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا مقابلے دوران ایک ڈاکو ہلاک، دو ساتھی فرار جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی۔

ڈاکو واردات کے ارادے سے روڈ پہ موجود تھے کہ پولیس کے دیکھتے ئی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس دوران جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار محمد حیات زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر نزدیک اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ڈاکو کے پاس سے ٹی ٹی پستول، گولیاں اور ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ ہلاک نامعلوم ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

ہلاک نامعلوم ڈاکو کی نعش کو ہسپتال منتقل کرکے مختلف ذرائع سے شناخت کی کوشش جاری ہے۔

جبکہ دیگر فرار ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button