علی پورچٹھہ میں ناکہ زن ڈاکوؤں کی واردات، مریض اور لواحقین سے 22 ہزار روپے لوٹ لیے، شہری خوفزدہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)علی پورچٹھہ ناکہ زن ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر مریض و لواحقین لوٹ لیے، شہریوں میں خوف و ہراس۔

علی پورچٹھہ کے نواحی علاقے کوٹ ہرا کے نزدیک گذشتہ شب ناکہ زن ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک مریض اور اس کے لواحقین کو لوٹ لیا۔ واقعے میں مقامی رہائشی بدر اور نومی کھوکھر جنہیں وہ اپنے رشتے دار کے ہسپتال سے گھر پہنچا رہے تھے، کو روکا گیا اور ان سے نقدی چھین لیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے مجموعی طور پر 22 ہزار روپے لوٹ لیے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واردات کوٹ ہرا اسپید بریکر کے مقام پر اس وقت پیش آئی جب گاڑی رفتار کم کرنے کے باعث رک گئی۔ اسی دوران تین مسلح  نامعلوم افراد نے گن دکھا کر ڈراؤنے انداز میں پیسے طلب کیے۔ واقعے کے فوری بعد متاثرہ افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید خبریں

Back to top button